بلا وجہ تنقید سے دل دکھی  ہوجاتا ہے :کترینہ کیف

 ممبئی (یواین پی)بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے کہا کہ بلا وجہ کی تنقید سے دل دکھی ہوجاتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کا کہنا تھا کہ تنقید کسی بھی قسم کی ہو اس سے بہت دل دکھتا ہے ، بطوراداکارہ بہت تنقید کا نہ صرف سامنا کیا بلکہ اس تنقید کو بہت اچھے انداز میں سنبھالا اور اپنے اوپر کی جانے والی تنقید پر زیادہ دھیان نہیں دیا۔ اداکارہ نے کہا کہ سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ ٹوئٹر پر بنایا جاتا ہے اور ان کا ٹوئٹر پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن