کراچی(یواین پی) سابق کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بات ریاست کی ہوتو سیاست سے بالاترہوکر دفاعی اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔شاہد آفریدی کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ریاست سیاست اور حکومت سے بہت اوپر ہوتی ہے۔جہاں بات ریاست پر آئے وہاں ہر سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر اپنی ریاست اور اس کے دفاع پہ مامور اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی آپ کے اپنے ہیں۔ ایل او سی سے کوسٹ لائنز تک ہر سپاہی ہر محافظ قابل احترام ہے۔ہماری افواج ہیں تو ہم ہیں۔