نہار منہ پانی پینے کے جادوئی فوائد سامنے آگئے

Apr 19, 2022 | 09:34

ویب ڈیسک

نہار منہ پانی پینا صحت کیلئے فائدے مند ہے یا نقصان دہ، جاپانی تحقیقاتی رپورٹس نے واضح کردیا ہے۔طبی تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خالی پیٹ پانی پینا صحت کیلئےانتہائی موزوں ہے، اگر تیس دن تک بلا ناغہ پانی پینے کی عادت کواپنایا جائےتو حیران کن فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔اگر آپ کو سینے میں جلن کی شکایت رہتی ہے تو نہار منہ پانی پینا اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے بہترین ہے جبکہ ہر کھانے کے بعد تیزابیت بھی نہیں ہوتی۔یہ عام سی عادت جسمانی دفاعی نظام کو بہتر بناتی ہے، جس کے نتیجے میں عام امراض جیسے نزلہ، زکام اور بخار وغیرہ کا امکان کم ہوجاتا ہے جبکہ قبض بھی لاحق نہیں ہوتا۔ایک اور تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ نہار منہ پانی پینے کے نتیجے میں لوگوں کو ہر تھوڑی دیر بعد بھوک نہیں لگتی جبکہ جسمانی توانائی بھی بڑھ جاتی ہے جو میٹابولز بہتر ہونے کی نشانی ہے۔ایک تجربے کے دوران ایک شخص کو روزانہ نہار منہ پانی پینے کیلئے دیاگیا تو وہ خود کو زیادہ تازہ دم اور صحت مند سمجھنے لگا کیونکہ اس کے نتیجے میں جسم میں موجود زہریلے مواد میں کمی آئی۔کم بھوک لگنے کے ساتھ ساتھ نظام ہاضمہ سست اور بھاری ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں ملنے والی توانائی جسمانی سرگرمیوں میں مددگار ثابت ہوتی ہے جبکہ وزن کم ہوتا ہے۔اس عادت کو اپنانے کے نتیجے میں کچھ عرصے بعد چہرے پر نمودار ہونے والی جھریاں غائب ہوجاتی ہیں جبکہ جلد صحت مند، سرخی مائل اور جگمگانے لگتی ہے۔

 
 


 

 
 
 
 

مزیدخبریں