احسن اقبال کو وزارت منصوبہ بندی، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون، طارق بشیرچیمہ کو فوڈ سکیورٹی کی وزارت دی گئی ہے
نئی وفاقی کابینہ کے حلف اٹھانےکے بعد وزرا کو ان قلمدان سونپ دیے گئے۔ مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثنااللہ کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپا گیا ہے اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ایک بار پھر وزارت خزانہ کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں جب کہ مریم اورنگزیب کو اطلاعات کی وزارت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ احسن اقبال کو وزارت منصوبہ بندی، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو وزارت قانون، شاہ زین بگٹی کو وزارت انسداد منشیات، جے یو آئی کے مفتی عبدالشکور کو وزارت مذہبی امور ، مولانا اسعد محمود کو وزارت مواصلات اور طلحہ محمود کو وزارت سیفران کا قلمدان دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ق)کے طارق بشیرچیمہ کو وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی بنایا گیا ہے اور ایم کیو ایم کے سید امین الحق کو وفاقی وزیرآئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی وزارت دی گئی ہے۔