دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 19 اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔ دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 50 کروڑ50 لاکھ 54 ہزار 563 ہوگئی۔ امریکہ 8 کروڑ 6 لاکھ 86 ہزار310 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ جبکہ بھارت 4 کروڑ30 لاکھ 45 ہزار527 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 3 کروڑ 2 لاکھ 61 ہزار 88 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔ فرانس میں مصدقہ کیسزکی تعداد 2 کروڑ 79 لاکھ 80 ہزار 729 ، جرمنی میں 2 کروڑ 34 لاکھ 59 ہزار 628 ، برطانیہ میں 2 کروڑ 19 لاکھ 16 ہزار 961 اور روس میں 1 کروڑ 78 لاکھ 20 ہزار 486 تک پہنچ گئی ہے۔ جنوبی کوریا میں 1 کروڑ64 لاکھ 71 ہزار 940 اور اٹلی میں 1 کروڑ 57 لاکھ 30 ہزار 676 مصدقہ کیسز ہیں۔