وہ حکومت جس کو ٹوئٹر کے ڈیٹا تک مکمل رسائی تھی، ایلون مسک کا تہلکہ خیز انکشاف

Apr 19, 2023 | 00:40

ویب ڈیسک

ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلان مسک نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی حکومت کو ٹوئٹر صارفین کے ڈیٹا تک مکمل رسائی حاصل تھی، جس میں صارفین کے ’ڈائریکٹ میسجز‘ بھی شامل تھے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ٹیسلا اور سپیس ایکس کے بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر ایلان مسک نے یہ انکشاف اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کیا ہے۔ دوران انٹرویو انہوں نے کہا کہ”مجھے ہرگز علم نہیں تھا کہ امریکہ کی متعدد سرکاری ایجنسیوں کو ٹوئٹر پر چلنے والی ہر چیز تک مکمل رسائی حاصل تھی۔ جب مجھے یہ بات معلوم ہوئی تو میرا دماغ اڑ گیا۔ اس پر میزبان کی طرف سے سوال پوچھا گیا کہ کیا جن چیزوں تک حکومتی ایجنسیوں کو رسائی حاصل تھیں ان میں براہ راست میسجز بھی شامل تھے؟ اس پر ایلان مسک نے جواب دیا کہ ”جی بالکل، ایجنسیوں کی رسائی ٹوئٹر صارفین کے ڈائریکٹ میسجز تک بھی تھی۔“

مزیدخبریں