اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم شہباز شریف کی عمرہ پر روانگی التوا کا شکار ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودیہ روانہ ہونا تھا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملکی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب التوا کا شکار ہوگیا۔ شہباز شریف مئی کے پہلے ہفتے برطانیہ کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف برطانوی بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ دورہ کے دوران وزیراعظم کی مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے بھی اہم ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم اپنے برطانوی ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔
دورہ
سیاسی صورتحال: وزیراعظم کی عمرہ پر روانگی التواءکا شکار، مئی کے پہلے ہفتے برطانیہ جائیں گے
Apr 19, 2023