سپین میں چودھری خاندان کے اثاثوں کی تفصیل نیب کو موصول‘ کوئی خط نہیں ملا ترجمان پرویز الٰہی، تمام اثاثے ڈیکلیئر، مونس 


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نیب لاہور کے خط پر سپین کے حکام نے چوہدری خاندان کی جائیدادوں کی تفصیل فراہم کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق سپین میں پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ کی مبینہ بے نامی جائیداوں کی تفصیل نیب لاہور کو موصول ہوگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سپین میں چوہدری خاندان کے 3 پارکنگ پلازے اور ایک سٹوریج ہال بھی شامل ہے۔ دوسری جانب ترجمان پرویز الہیٰ نے کہا ہے ہمیں نیب کا کوئی خط موصول نہیں ہوا، ہمیں انکوائری کیلئے نہیں بلایا گیا، نیب جب پوچھے گا توجواب دیں گے۔ مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ میرے تمام اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں، میرے اثاثوں میں کوئی اضافہ ہوا تو وہ 30 جون کے بعد ہوا، وہ آئندہ برس کے ٹیکس ریٹرن میں نظر آجائیں گے، کوئی پارکنگ پلازہ اور کوئی سٹوریج ہال میری ملکیت میں نہیں۔

ای پیپر دی نیشن