توہین عدالت پر گیلانی کی طرح شہباز بھی نا اہلی بھگتیں گے : عمران

لاہور (خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) عمران خان نے کہا ہے کہ توہین عدالت پر پہلے یوسف رضا گیلانی نے نااہلی بھگتی اب شہباز شریف بھی بھگتے گا۔ عمران خان سے چوہدری پرویزالٰہی نے ملاقات کی جس میں پنجاب میں الیکشن کیلئے ٹکٹوں پر مشاورت اور ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ عمران خان نے مونس الٰہی کی خیریت بھی دریافت کی۔ سابق وزیراعظم نے کہا سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مان کر حکمران غلط روایت ڈال رہے ہیں، پنجاب اور خیبر پی کے کے سابق وزرائے اعلیٰ کی جانب سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کررہے ہیں۔ پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں امیدواروں پر تفصیلی مشاورت ہوئی ہے، ٹکٹوں کا اعلان عمران خان خود کریں گے۔ الیکشن کو روکنے کیلئے ہر غیر آئینی ہتھکنڈا استعمال کیا جا رہا ہے۔ نااہل حکمرانوں کو اپنے ہر غیرآئینی اقدام کا جواب دینا ہوگا۔ شہباز شریف اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں چاہے انہیں آئین شکنی ہی کیوں نہ کرنی پڑے۔ علاوہ ازیں عمران نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت عدالت کا فیصلہ نہیں مانتی اور آئین پر چلنے کو تیار نہیں ہوئی پھر قانون تو ختم ہو گیا۔ پاکستان میں ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے۔ اگر یہ حق نہیں دیا جاتا تو اس کا مطلب آپ آئین کو نہیں مانتے۔ اس کا مطلب آپ من پسند شقوں کو تسلیم کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...