لاہور( کلچرل رپورٹر )سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دییوان پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ شب قدر میں اللہ پاک اپنے خزانوں کو منہ کھول دیتا ہے۔بے شمار لوگوں کی بخشش فر ماتا ہے۔ہر مانگنے والے کی دعا قبول کرتا ہے، خوش نصیب ہیں وہ لوگ جن کو رمضان المبارک کا مہینہ میسر آیا اور پھر اس رات کی عبادت کا بھی موقع ملا جس میں عبادت کا اجر ایک ہزار مہینہ کی عبادت سے بھی زیادہ ہے۔انسان غلطی کا پتلہ ہے۔زندگی میں ہم سے بے شمار غلطیاں کوتاہیاں ہو جاتی ہیں۔جس کی معافی کےلئے اللہ نے رمضان المبارک عطا فرمایاہے۔ تاکہ ہم نیک، پرہیزگار اور متقی بن جائیں۔اس ماہ میں شیطان کو بھی جکڑ دیا جاتا ہے تاکہ وہ ہمیں ورغلا نا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجدشاہ زنجان میں روحانی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محفل میں پیر سید ہاشم شاہ زنجانی، پیر سید فاخر محمد زنجانی، پیر سید ارتضیٰ کرمانی سمیت زائرین اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ پیر سید ادریس شاہ زنجانی کا کہنا تھا کہ اللہ پاک نے قرآن پاک شب قدر میں نازل فرمایا، جو اللہ کا بہت بڑا معجزہ ہے۔ اس میں شفاءبھی ہے اور ہدایت کا سرچشمہ بھی۔
رمضان دعاﺅں کی قبولیت ‘ بخشش کا مہینہ ہے:ادریس شاہ زنجانی
Apr 19, 2023