عام انتخابات میں جیت نواز لیگ  کا مقدر بنے گی:اختر گورایہ 

Apr 19, 2023


فیروزوالہ(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن)ضلعی تنظیم کے رہنما و صدر پی پی 138 محمود اختر گورایہ نے کہا ہے کہ عوام باشعور ہیں انہیں ورغلانے کی کوئی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی آئندہ عام انتخابات میں جیت نواز لیگ کا مقدر بنے گی میاں نواز شریف جلد وطن واپس لوٹیں گے اور جماعت کی قیادت کرنے سمیت ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کی خاطر بھرپور کردار ادا کریں گے محمود اختر گورایہ نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیاں حکومت کے ساتھ یکجہتی کررہی ہیں، 1973 کا آئین سپریم اور چاروں صوبوں کو آپس میں ملاتا ہے،پارلیمان، عدلیہ کی آزادی و غیر جانبداری اور ملک میں جمہوری روایات کوقائم رکھنے پر یقین رکھنا اتحادی حکومت کی اولین ترجیح ہے پارلیمان بالادست ہے،قانون سازی بھی یہ ہی ادارہ کرے گا،انہوں نے کہاکہ ہر ترازو کا پلڑا برابر ہونا چاہیے، آئین ہی سب سے بڑا قانون ہے،پی ٹی آئی کے چار سالہ دور اقتدار میں آئین کی اصل روح پرعمل ہوتا تو ملک سیاسی اور آئینی بحران کا شکار نہ ہوتا۔

مزیدخبریں