میاں مبین اختر اوورسیز  پاکستانیز فوکل پرسن نامزد 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر اوور سیز پاکستانیز ساجد حسین طوری نے میاں مبین اختر کو وزارت اوورسیز پاکستانیز وانسانی وسائل کی ترقی کے تحت اعزاری طور پر فوکل پرسن نامزد کیا ہے ،میاں مبین اختر برلن جرمنی میں مقیم ہیں اور جرمنی میں رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل کے بارے میں اچھی آگاہی رکھتے ہیں ،وہ مسائل کے حل کے لئے جرمنی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان کے مشن کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کے علاوہ بینکنگ چینلز کے ذریعے رقوم کی پاکستان کو ترسیل کےلئے پاکستانی برادری کی حوصلہ افزائی کریں گے ،یہ نامزدگی اعزاری طور پر کی گئی ہے اور اس سے کسی قسم کے مالی یا سفارتی فوائد منسلک نہیں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...