پروبیشنر اے ایس آئیز ‘ سب انسپکٹرز کے کورسز ری سٹرکچر کرنے کا فیصلہ 


لاہور (نامہ نگار)پنجاب پولیس نے پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ہونے والے پروبیشنر اے ایس آئیز اور سب انسپکٹرز کے ٹریننگ کورسز کو ری سٹرکچر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئی جی پنجاب نے اے، بی، سی اور ڈی کورسز کے دورانئے کو مختصر کرنے کی سمری وزیر اعلی پنجاب کو منطوری کیلئے بھجوا دی ہے۔ ری سٹرکچرنگ کے بعد پروبیشنراے ایس آئیز اور سب انسپکٹرز کی ٹریننگ کا دورانیہ 36مہینوں سے کم ہوکر18ماہ رہ جائےگا۔ سات ماہ تربیت لیں گے جبکہ ایلیٹ کورس دو مہینے، اے، بی اور سی کورس ایک مہینہ جبکہ ڈی کورس 18مہینوں سے کم ہو کر6ماہ پر محیط ہوگا۔اس اقدام سے پروبیشنر اے ایس آئیز اور سب انسپکٹرز کی ٹریننگ کا معیار بہتر اور دورانیہ مختصر ہوجائےگا جبکہ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی ہونےوالے سب انسپکٹرز اضلاع میں اے ‘بی ‘سی ‘ڈی کورسز نہیں کریں گے۔ یہ افسران پولیس ٹریننگ اداروں میں اپنی جاب ڈیوٹی کی ضروریات سے متعلقہ 10ہفتے دورانئے کا ریفریشر کورس کریں گے۔نیا تربیتی نصاب پروبیشنر اے ایس آئیز اور سب انسپکٹرز کو بہتر تربیت اورفیلڈ تجربے سے ہمکنار کرےگا۔سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں ڈاکٹر عثمان انور نے65 افسران و اہلکاروں کو فی کس 10 ہزار نقد اور تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

ای پیپر دی نیشن