آئی جی نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراءکو پیپر لیس کر دیا 

Apr 19, 2023


لاہور (نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹریفک لائسنس کے حصول میں شہریوں کی سہولت کےلئے ڈرائیونگ لائسنس اجراءکے عمل کو پیپر لیس کر دیا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انورنے ڈرائیونگ لائسنس اجراءکے عمل میں پرانے طریقہ کار فائل سسٹم کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ شہری اب صوبے کے کسی بھی ٹریفک دفتر یاپولیس خدمت مرکز میں صرف اپنا قومی شناختی کارڈ لے جا کر اور مجوزہ فیس جمع کروا کر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکتے ہیں۔ شناختی کارڈ، پاسپورٹ، تصاویر سمیت کسی دستاویز کی کاپیاں یا فائل ساتھ لے جانے کی ضرورت نہیں ہو گی، ٹریفک پولیس پنجاب کا جدید انٹی گریٹڈ سسٹم تمام امور کو خود ہی انجام دےگا اور قواعد و ضوابط کے مطابق شہری بغیر کسی سفارش ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکیں گے۔ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے پاسپورٹ کا ہونا ضروری جبکہ ڈرائیونگ ٹیسٹ کیلئے ٹریفک پولیس کی گاڑی کی بجائے شہری اپنی گاڑی پر بھی دے سکیں گے۔ پیپرلیس ورکنگ سے ٹاو¿ٹ مافیا کا بھی مکمل خاتمہ ہوگا۔ 

مزیدخبریں