لاہور (نامہ نگار) سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز حکم پر پردیسیوں سے اوورچارجنگ کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاو¿ن کے دوران پہلے روز 22 بسوں کو بھاری جرمانہ عائدکیا گیا ۔سی ٹی اور لاہور نے کہا ٹرانسپورٹرز کو مقررہ کرایہ لینے کا پابند کیا جائے اور گاڑی ڈرائیورز اور مالکان کو کرایہ نامہ نصب کرنے کی بھی ہدایت کی جائے جبکہ اوورچارجنگ اور اوورلوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کو تھانوں میں بند کردیا جائے ۔ لاری اڈہ، بابوصابو، نیازی چوک، ٹھوکر نیاز بیگ ، شاہدرہ چوک، بیگم کوٹ چوک سمیت 10 مقامات پر ٹیمیں تعینات کر دی گئیں ہیں ۔