فیروزوالہ (نامہ نگار) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی پر کسی کو ڈاکہ مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی پارلیمنٹ کی بالادستی آئین میں تہ شدہ ہے اور اس پارلیمنٹ کے ذریعے ہی ملک میں عوام کے منتخب نمائندے حکومت چلا رہے ہیں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے بعد اب تحریک انصاف کا بھی زوال شروع ہوچکا ہے پنجاب اسمبلی کے الیکشن پہلے ہونے کی صورت میں ہر پانچ سال بعد اس اسمبلی کے انتخابات قومی انتخابات سے پہلے ہوا کریں گے جو منصفانہ اور شفاف انتخابات کے لیے زہر قاتل ہوں گے تمام اسمبلیوں کے انتخابات اکٹھا ہونے اور ان شاءاللہ تمام فتنوں کو سیاسی شکست دے کر بحرہ عرب میں غرق کر دیا جائے گا۔
پارلیمنٹ کی بالادستی پر ڈاکہ مارنے کی اجازت نہیںدینگے: رانا تنویر
Apr 19, 2023