لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستانی ریسلرز قازقستان میں غلط ایئرپورٹ پر اترنے کے سبب اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنے کا موقع کھو بیٹھے۔ ریسلرز محمد بلال، عنایت اللہ اور نعمان ذکاءکوچ غلام فرید کے ہمراہ قازقستان کے ایسے ایئرپورٹ پر جا اترے جہاں پاکستانیوں کو آن ارائیول ویزا نہیں دیا جاتا تھا۔ یہ سہولت صرف دارالحکومت آستانہ کے ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والے پاکستانیوں کو ملتی ہے۔ریسلرز اور ان کا کوچ اس بات سے آگا نہیں تھے چنانچہ قازق حکام نے انہیں لینڈ کرتے ہی ڈی پورٹ کرکے واپس دبئی بھیج دیا۔ ریسلرز ڈی پورٹ ہونے کی وجہ سے اپنے مقررہ میچ نہ کھیل سکے، جن کے ذریعے وہ اولمپکس کیلئے کوالیفائی کر سکتے تھے۔پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کی طرف سے اس واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔ فیڈریشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وقت کی قلت کے سبب وہ ویزوں کے لیے پیشگی درخواستیں نہیں دے سکے تھے۔
پاکستانی ریسلرزکی غلطی‘ اولمپکس کیلئے کوالیفائی کرنیکا موقع کھو بیٹھے
Apr 19, 2023