لاہور(سپورٹس رپورٹر)راولپنڈی میں پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے میچز کےلئے سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ۔ پولیس حکام کے مطابق میچز کےلئے 5500 اہلکار سکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔ٹریفک انتظامات کیلئے 370 سے زائد ٹریفک افسران و اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے۔کرکٹ ٹیموں کے روٹ پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائےگی۔ روٹ اور سٹیڈیم کے اطراف چھتوں پر ماہر نشانہ باز کمانڈوز تعینات ہوں گے۔سٹیڈیم اور گردونواح میں ایلیٹ کمانڈوز اور ڈولفن ٹیمیں گشت کریں گی۔ شائقین مخصوص راستے سے مکمل چیکنگ کے بعد سٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے۔ شائقین اور ٹیموں کیلئے بہترین سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائےگا۔