ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن جاری کرنے کا حکم دیں، وزیر اعظم سے اپیل

لاہور (نیوز رپورٹر) ای او بی آئی کے پنشنرز نے کہا ہے کہ حکومت نے سرکاری ملازمین کو عید پر بروقت تنخواہ دیکر احسن اقدام اٹھایا ہے۔ تاہم ای او بی آئی پنشنرز کو تاحال پنشن جاری نہیں کی گئی ہے ۔انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن عید سے قبل فوری جاری کرنے کا حکم دیں تاکہ متاثرین عید کی خوشیاں منا سکیں۔

ای پیپر دی نیشن