ریاض (اے پی پی) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ماہرینِ فلکیات نے کہا ہے کہ شوال کاچاند جمعہ کی شام نظر آنے اور عیدالفطر ہفتے کو ہونے کا امکان ہے۔ اگر آسمان صاف ہو تو چاند دیکھنا آسان ہو گا، تاہم اگر جمعرات کو چاند نظر آ گیا تو حکام جمعہ کو عیدالفطرکا آغاز قرار دے سکتے ہیں۔
سعودی خبر رساں ادارے نے جدہ فلکیاتی سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے اہلکار ماجد ابو زہرہ نے کہا کہ اگر آسمان صاف ہو تو چاند کو دیکھنا بہت آسان ہو جائے گا، تاہم اگر جمعرات کو چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوتی ہیں اور انھیں تسلیم کر لیا جاتا ہے تو حکام جمعے کو عیدالفطرکا آغاز قرار دے سکتے ہیں۔