جھنگ (نامہ نگار) چیف آرگنائزر و صدر پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری محمد سرور نے بھی انتخابی مہم شروع کر دی۔ جھنگ کے دورے کے موقع پر تقریب میں خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے امیر آدمی اور سیاستدانوں کے پیٹ ہی نہیں بھرتے۔ جو ٹولہ بھی برسراقتدار رہا اس نے پیسہ بنایا اور عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔ چوہدری سرور کا کہنا تھا پاکستان میں ہر نعمت ہے بس کرپٹ ٹولے سے جان چھڑانے کی ضرورت ہے۔ حلقہ پی پی 128 میں پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار میاں مادھو لال حسین کی جانب سے دیئے افطار ڈنر کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیر نے چیر پھاڑ کر دی اور بلے نے غریب کی ٹانگیں توڑ دیں۔ ہماری جماعت کا انتخابی نشان ٹریکٹر ہو گا۔ اب ٹریکٹر ہی شیر اور بلے کی انشاء اللہ مرمت کرے گا۔
کرپٹ ٹولہ نے برسر اقتدار رہ کر پیسہ بنایا‘ عوام کیلئے کچھ نہیں کیا: چودھری سرور
Apr 19, 2023