اسلام آباد(نا مہ نگار)ریاستیں و سرحدی امورکے وفاقی وزیر سینیٹر محمد طلحہ محمود کووزارت مذہبی امور کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا۔ قلم دان ملنے کے بعد نئے وزیر مذہبی امور محمد طلحہ محمود کی وزارت آمد پر سابق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔