کراچی( این این آئی)سندھ حکومت نے عید کے بعد دوسرے مرحلے میں 25 ایکڑ تک والے صوبے کے کاشتکاروں کو گندم بیج کی سبسڈی رقم دینے کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعلی سندھ کے مشیرزراعت منظور وسان نے کہا ہے کہ عید کے بعد دوسرے مرحلے کے 25 ایکڑ تک والے کاشتکاروں کو گندم کے بیج کی رقم دی جائے گی، ساڑھے 12 ایکڑ تک والے کاشتکاروں کو بیج سبسڈی فراہمی کی رقم کا سلسلہ 24 اضلاع میں جاری ہے۔منظوروسان کے مطابق سندھ میں اب تک 1 لاکھ 41 ہزار 518 کاشتکاروں کو 3 ارب 32 کروڑ 68 لاکھ 71 ہزار 506 روپے کی رقم فراہم کردی گئی ہے۔پہلے مرحلے میں رہ جانے والے تصدیق شدہ کاشتکاروں کو بھی دوسرے مرحلے میں سبسڈی کی رقم دی جائے گی، کاشتکاروں کو سبسڈی کی رقم فی ایکڑ 5 ہزار روپے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے دی جا رہی ہے۔