وزیراعظم، رانا ثنائ، اعظم نذیر تارڑ نااہل ہو سکتے ہیں: اعتزاز

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما و معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے اپنے الیکشن کرانے کے حکم پر عملدرآمد پر وزیراعظم، رانا ثناء اللہ، اعظم نذیر تارڑ اور الیکشن کمشن کو طلب کر سکتی ہے اور ان کی پانچ سال کے لیے نااہلی بھی ہو سکتی ہے۔ لاہورہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر مقدمات قائم کر کے اس کا سیاسی قد بڑھا رہے ہیں۔ وہ ناقابل شکست نہیں ہے۔ سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ کی طرف سے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کے انعقاد کا حکم نہ ماننے والے نااہل ہو جائیں گے۔ سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ دلیل دی جاتی ہے کہ پورے ملک میں انتخابات ایک ہی روز ہونے چاہئیں تو پھر قومی اسمبلی تحلیل کر دیں۔ الیکشن سے بھاگنے کیلئے کیا کچھ نہیں کیا جا رہا، رجیم چینج کرنے کے بعد عمران خان پر 140مقدمات بنا دیئے۔ کسی کو الیکشن میں ناقابل شکست بنانا ہے تو اس پر مقدمات بناؤ، انہوں نے اس کو دیوتا بنا دیا ہے۔ عمران خان سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں، میں جانتا ہوں اس نے الیکشن لڑنا ہے۔ 40غلطیاں کرنی ہیں، عمران خان کا پلڑا اتنا بھاری نہیں ہونا، یہ مقدمات قائم کر کے عمران خان کا سیاسی قد بڑھا رہے ہیں، وہ ناقابل شکست نہیں ہے پر یہ بنا رہے ہیں۔ نظریہ ضرورت نے پاکستان کو برباد کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن