سرگودھا (اے پی پی) عید کی آمد کے ساتھ ہی پردیسیوں کی گھروں کو روانگی شروع ہو چکی ہے۔ اس سلسلہ میں لاری اڈوں، ویگن سٹینڈز اور ریلوے سٹیشنز پر اپنے اپنے گھروں پر اپنے پیاروں میں عید منانے کیلئے جانے والوں کا رش دیکھنے میں آرہا ہے جبکہ لوگوں کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بعض ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا ہے۔ جس سے مسافر پریشان ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ضلعی ادارے فوری طور پر کرایوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور تمام جنرل بس سٹینڈ، ویگن اڈوں پر مختلف شہروں کو جانے والی گاڑیوں کے کرائے نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کئے جائیں۔