لاہور(نوائے وقت رپورٹ) اداکارہ سعیدہ امتیاز نے اپنی موت کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے ویڈیو بیان جاری کردیا۔ اداکارہ کے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی انسٹاگرام سٹوری میں بتایا گیا تھا سعیدہ امتیاز صبح اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔تاہم ان کے انتقال کی خبر جھوٹی تھی کیونکہ ان کا اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا تھا۔