لاہور (کامرس رپورٹر) حکومتی اداروں کی اشیاء خورونوش کی گراں فروشی روکنے کے لئے ناقص کارکردگی کے باعث شہر میں 27 ویں روزے کو بھی پرچون سطح پر دکانداروں نے سبزیوں اور پھلوں کو من مانی قیمتوں پر فروخت کر کے شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا۔ سرکاری نرخ نامے کے مطابق پرچون سطح پر آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول سرکاری قیمت 60 کی بجائے 70 سے 75 روپے فی کلو فروخت ہوتا رہا، آلو کچا چھلکا نیا درجہ دوم 55 کی بجائے 60سے 65، پیاز درجہ اول 65 کی بجائے 85 سے 90، پیاز درجہ دوم 60 کی بجائے 70، پیاز درجہ سوم 47 کی بجائے 55، ٹماٹر درجہ اول 50 کی بجائے 60 سے 70، ٹماٹر درجہ دوم 44 کی بجائے 50، ٹماٹر درجہ سوم 38 کی بجائے 40 سے 45، لہسن دیسی 180 کی بجائے 220، لہسن چائنہ 330 کی بجائے 370 سے 380، ادرک تھائی لینڈ 650 کی بجائے 760 سے 780، کھیرا دیسی 85 کی بجائے 100، کھیرا فارمی 50 کی بجائے 55، میتھی 115 کی بجائے 120، بینگن 50 کی بجائے 60، بند گوبھی 40 کی بجائے 50، پھول گوبھی 70 کی بجائے 90، شملہ مرچ 58 کی بجائے 69، بھنڈی 170 کی بجائے 180 سے 190، شلجم 50 روپے کی بجائے 57، اروی 170 کی بجائے 180، مٹر 160 کی بجائے 170 سے 180، کریلا 80 کی بجائے 95، سبز مرچ اول 100 کی بجائے 115، گھیا کدو 58 کی بجائے 65، مونگرے 170 کی بجائے 190، لیموں دیسی 420 کی بجائے 560 سے 580، لیموں چائنہ 240 کی بجائے 285، ٹینڈے دیسی سفید 190 کی بجائے 200، ٹینڈے دیسی کالے 220 کی بجائے 250، پالک فارمی 40 کی بجائے 47، گھیا توری 70 کی بجائے 90، چھولیا 40 کی بجائے 50، گاجر چائنہ 70 کی بجائے 77، حلوہ کدو 35 جبکہ کچنار 260 کی بجائے 300 سے 320 روپے کلو تک فروخت کی گئی۔ پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول 320 کی بجائے 420 سے 440، سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوم 185 کی بجائے 260 سے 280، سیب امری درجہ اول 210کی بجائے 260، سیب کالا کولو میدانی درجہ اول 185 کی بجائے 230، سیب سفید اول 145 کی بجائے 170 سے180، کیلا سپیشل درجن 350 کی بجائے 500 سے 520، کیلا درجہ اول درجن 225 کی بجائے 330 سے 340، کیلا درجہ دوم درجن 170 کی بجائے 200 سے 220، کیلا درجہ سوم درجن 110 کی بجائے 150 سے 160، امرود 175 کی بجائے 230 سے 240، کنو سپیشل درجن 400 کی بجائے 580 سے 600، کنو درجہ اول درجن 235 کی بجائے 280 سے 300، کنو درجہ دوم درجن 135 کی بجائے 180 سے 190، سٹرابری اول 210 کی بجائے 230 سے 240، سٹرابری دوم 110 کی بجائے 130 سے 140، خربوزہ سفید 70 کی بجائے 100، خربوزہ درجہ اول 95 کی بجائے 110، خربوزہ درجہ دوم 80 کی بجائے 90، تربوز 35کی بجائے 50جبکہ کھجور ایرانی 460 کی بجائے 580 سے 600 روپے کلو تک فروخت ہوئی۔
حکومتی اداروں کی اشیاء خوردونوش کی گراں فروشی روکنے کیلئے ناقص کارکردگی
Apr 19, 2023