مسجدالحرام کے سابق استاد مولانا قاری خلیق اللہ بستوی انتقال کرگئے

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسجدالحرام ا ور مدرسہ صولتیہ مکہ مکرمہ کے سابق مدرس و استاذ خادم قرآن مولانا قاری خلیق اللہ بستوی علالت کے بعد مکہ مکرمہ میں 90 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ مرحوم برصغیر پاک وہند کی معروف اصلاحی وروحانی شخصیت حضرت مولانا شاہ  ابرارالحقؒ کے خلیفہ مجاز اور حج و عمرہ کیلئے حرمین شریفین آنے والے علماء  کرام اور حجاج کی میزبانی وضیافت کرتے تھے۔ آپ  پچاس سال تک مسجدالحرام ا ور مدرسہ صولتیہ مکہ مکرمہ میں شعبہ حفظ کے استاد و مدرس رہے۔ گزشتہ روز علالت کے بعد آپؒ مکہ مکرمہ میں انتقال کرگئے۔  نماز جنازہ مسجدالحرام بیت اللہ میں امام حرم نے پڑھائی جس کے بعد ان کی تدفین’’جنت المعلی‘‘ میں کردی گئی۔ دریں اثناء انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ، مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج، مولانا عبدالرؤف مکی، مولانا حافظ ملک عبدالصمد، مولانا محمد الیاس چنیوٹی، مولانا صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، مولانا محمد بن سعید، مولانا مجیب الرحمن و دیگر  نے اظہار تعزیت کیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن