لکی مروت(نامہ نگار)سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے تاجبی خیل بیٹنی جاکر وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی وفات پر ان کے لواحقین سے تعزیت کی ۔تحصیل چیئرمین لکی شفقت اللہ خان اور ملک نجیب اللہ خان سمیت دیگر عمائدین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔