اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی سیاست خرابی کا شکار ہے .جس میں بد قسمتی سے بیان بازی ہی باقی رہ گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری سیاست ساختی خرابی کا شکار ہے۔ بدقسمتی سے اسے اپنی بڑائی اور بے معنی بیان بازی کیلئے مختص کردیا گیا ہے۔ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میرے نزدیک صرف عہدوں پر براجمان ہونے کی لڑائی پر خدمت کی فراہمی کی جیت ہونی چاہئے۔ سیاست ایک ایسا میدان ہو جہاں لوگ ساتھی شہریوں کی خدمت کا مقابلہ کریں۔
Our politics suffers from a structural flaw. It has, unfortunately, been reduced to a shorthand for grandstanding & meaningless rhetoric. To me, service delivery alone should govern competition for public office. Politics is an arena where people compete to serve fellow citizens.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 19, 2023
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے وفاقی وزیر مذہبی مفتی عبد الشکور کی حادثے میں وفات پر تعزیت کی۔وزیر اعظم شہبازشریف نے آج سے 2 روز قبل مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ جا کر ملاقات اوروفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی وفات پر تعزیت کی، مرحوم کی بلندی درجات اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔