سوئی ناردرن کے تحت مستحق خاندانوں میں راشن پیکیجز کی تقسیم

Apr 19, 2023 | 16:35

ویب ڈیسک
 سوئی ناردرن کے تحت مستحق خاندانوں میں راشن پیکیجز کی تقسیم
 سوئی ناردرن کے تحت مستحق خاندانوں میں راشن پیکیجز کی تقسیم
 سوئی ناردرن کے تحت مستحق خاندانوں میں راشن پیکیجز کی تقسیم

لاہور:  سوئی ناردرن گیس نے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں میں راشن پیکیج کی تقسیم کا آغاز کردیا ۔پاکستان کو درپیش معاشی مشکلات اور مہنگائی کے باعث وزارتِ توانائی (پٹرولیم ڈویژن) نے سوئی ناردرن گیس کو رمضان المبارک کے دوران مستحق اور ضرورت مند خاندانوں میں راشن تقسیم کی ہدایات جاری کی تھیں۔مذکورہ ہدایات کی روشنی میں سوئی ناردرن بورڈ آف ڈائریکٹرز اور مینجمنٹ نے فوری طور پر راشن تقسیم پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا. جس کے لیے دس کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی۔سوئی ناردرن گیس نے الخدمت فاؤنڈیشن، سیلانی ویلفیئر اور اخوت کےتعاون سے راشن تقسیم کا آغاز کیا. تاکہ مستحق افراد کی درست نشاندہی اور شفاف طریقے سے سامان کی تقسیم یقینی بنائی جاسکے۔

اس پروگرام کے لیے مختص کردہ رقم کو تینوں شریک تنظیموں کے درمیان تقسیم کیا گیا۔راشن تقسیم پروگرام کے تحت لاہور، پشاور، گوجرانوالہ، گجرات، ساہیوال، سیالکوٹ، اسلام آباد، راولپنڈی، مردان، ایبٹ آباد، سرگودھا، فیصل آباد، شیخوپورہ، ملتان اور بہاولپور میں دس ہزار مستحق خاندانوں میں باوقار طریقے سےراشن تقسیم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ہر مستحق خاندان کو دس ہزار روپے مالیت کا راشن دیا جاتا ہے. راشن تقسیم کے اس پروگرام کوسوئی ناردرن کے نیٹ ورک میں شامل تمام ریجنز تک توسیع دی گئی ہے. تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق خاندانوں کی مدد کی جاسکے۔

مزیدخبریں