کراچی :چڑیا گھرکی ہتھنی نور جہاں کی حالت بہتر نہ ہوسکی

کراچی :   کراچی کے چڑیا گھرکی ہتھنی نور جہاں کی حالت تاحال تشویش ناک ہے. انٹرنیشنل تنظیم فورپاز نے صحتیابی سے متعلق ویڈیو شیئرکردی ۔کراچی چڑیا گھر میں موجود ہتھنی نور جہاں کی صحتیابی سے متعلق انٹرنیشنل تنظیم فورپاز نے کہا ہے کہ مقامی ٹیم اور فورپاز کی نگرانی و کوششوں کے باوجود ہتھنی کی صحت بہتر نہیں ہوئی۔فورپاز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نور جہاں کی حالت تشویشناک اور غیر یقینی ہے. کوششوں کے باوجود ہتھنی اپنے پیروں پر کھڑی ہونے سے قاصر ہے۔

Update: Noor Jehan ????????????????
After a really thorough and exhausting two days and a great joint effort from the team on site, our FOUR PAWS team is supervising and monitoring the actions remotely. Dr Amir Khalil sees that she is still fighting and not giving up.
????:PAWS | Mahera Omar pic.twitter.com/43D7Km8ji9

— FOUR PAWS (@fourpawsint) April 15, 2023
 

تنظیم کے مطابق ماہرین کی کمیٹی فوری مشورہ دے گی کہ ہتھنی کا مستقبل کیسے آگے بڑھایا جائے. فیلڈ میں موجود ٹیم اس کی تکلیف کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ڈائریکتر کا کہنا تھا کہ فور پاز ڈاکٹرز کی ہدایت پر ہتھنی کو آرام دینے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، میڈیا کو مخصوص فاصلے پر رہ کر کوریج کی اجازت ہوگی۔چڑیا گھر کے ڈائریکتر کا کہنا ہے کہ فورپاز کے مطابق نان ٹیکنیکل اسٹاف کی وجہ سے رش لگ جاتا ہے. رش سے کام کرنے میں دشواری اور ہتھنی بھی پریشان ہوتی ہے۔

 دوسری جانب انتظامیہ کی جانب سےمیڈیا کو ہتھنی کی کوریج سےروک دیا گیا ہے.انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کےجمع ہونےاورآوازوں سےہتھنی بے چینی کاشکارہورہی ہے. ماہرین کی ہدایت پرانتہائی نگہداشت میں سب کاداخلہ بند کیا گیاہے۔

ای پیپر دی نیشن