الیکشن کمیشن کے ممبران ,ذمہ داران کی تنخواہیں فوری طور پر منجمد کر کے دفتر کو تالہ لگا دیا جانا چاہئے : فواد چودھری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کرانے پر معذوری ظاہر کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہاکہ الیکشن کمیشن کے انتخابات کرانے سے معذوری کے بعد بحیثیت ادارہ الیکشن کمیشن برقرار رکھنے کا جواز ختم ہو جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران اور ذمہ داران کی تنخواہیں فوری طور پر منجمد کر کے دفتر کو تالہ لگا دیا جانا چاہئے تا کہ وسائل کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن