مفتی عبدالشکور کی شہادت پر گھٹیا سیاست کی جا رہی ہے: مریم اورنگزیب

Apr 19, 2023 | 17:19

ویب ڈیسک

وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مفتی عبدالشکور کی شہادت پر گھٹیا سیاست کی جا رہی ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس میں  وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مفتی عبدالشکور کی موت اندوہناک اور افسوسناک واقعہ تھا. مفتی عبدالشکور کی شہادت پر بھی گھٹیا سیاست کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطحی حکومتی کمیٹی مفتی عبدالشکور حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے.

مریم اورنگزیب نے اپنے ایک حالیہ بیان میں گزشتہ دنوں وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے حادثے میں جاں بحق ہونے کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ مفتی عبد الشکور کے معاملے پر 3 روز سے سازش ہو رہی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ سازش کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ معاملے کی تحقیقات کیلئے وزیراعظم شہباز شریف نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بھی بنائی۔ رانا ثنااللہ حکومتی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کر رہے ہیں.کیس کی تحقیقاتی رپورٹ جلد ایوان میں پیش کریں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات میں مفتی عبدالشکور کا ایکسیڈنٹ حادثہ تھی.مفتی عبدالشکور کی موت کو سازش سے جوڑنا افسوسناک ہے. ان کی موت کو سازش کا نام دینے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پولیس کی جانب سے یہ بیان جاری کیا گیا تھا کہ مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی کا ڈرائیور اوور اسپیڈنگ کا عادی ہے اور گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی کے ڈرائیورکو 13 چالان بھی ہو چکے ہیں۔پولیس کے مطابق ڈرائیور کے ذمہ گاڑی کا 2600 روپے جرمانہ اس وقت بھی بقایا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی کا نمبر نادہندگان کی فہرست میں شامل اور اس کو تھانے میں بند کرنا تھا۔

مزیدخبریں