مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ایک غیر مسلم فنکار نے ڈونلڈ ٹرمپ، بارک اوباما، ایلون مسک، مارک زکر برگ، جانی ڈیپ، پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو، ارجنٹینا کے سپر اسٹار میسی سمیت متعدد عالمی شخصیات کی افطار بنانے کی ویڈیو شیئر۔رمضان المبارک کے دوران دکانداروں کی قطاروں والی سڑکوں پر جانا عام بات ہے لیکن کیا آپ نے کبھی مشہور شخصیات کو سڑکوں پر افطار کا کھانا پیش کرتے دیکھا ہے؟ اگر نہیں تو پھر آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ایک فنکار نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ایسا کر دکھایا ہے۔
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی تصاویر میں پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو، لیونل میسی، ڈیوڈ بیکھم، کے علاوہ سابق امریکی صدور ڈونلڈ ٹرمپ اور براک اوباما بھی شامل ہیں۔
View this post on Instagram
ڈیجیٹل آرٹسٹ نے دبئی کی ایک فوڈ اسٹریٹ پر کرسٹیانو رونالڈو کو ایک اسٹریٹ فوڈ فروش کے طور پر دکھایا گیا ہےجو کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار بنارہے ہیں۔ ان تصاویر میں اداکار بروس ولس کھانے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں جبکہ کیپٹن جیک اسپیرو یا جانی ڈیپ بھی میلے کے خصوصی کھانوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے قطار میں کھڑے صارفین کو کیٹرنگ کررہے ہیں۔
لیونل میسی بھی ان تصاویر کا حصہ ہیں جن میں وہ کرتہ پہنے ہوئے ہیں اور چراغ تھامے مسکراہٹیں بکھیرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ آپ کو دبئی کی سڑکوں پر مصنوعی طور پر تیار کردہ ان مشہور شخصیات کو کیسا دیکھا اپنے تبصروں سے آگاہ کریں۔