پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے کارکنوں کو گرفتار کرکے ان کے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کیے جا رہے ہیں۔اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ ملک بنانا ریپبلک کا روپ دھار چکا ہے جہاں قانون کی حکمرانی کی بجائے محض جنگل کا قانون ہی رائج ہوتا ہے. اسے دیکھ کر اب یہ واضح ہوچلا ہے کہ ملک میں خوف و دہشت کے راج کی ڈوریاں PDM نامی کٹھ پتلیوں کے ہاتھ میں نہیں بلکہ اس قوت کے ہاتھ میں ہیں جو خود کو قانون سے بالاتر سمجھتی ہے۔
اور اب تو ایک اور مقدمہ بھی سامنے آچکا ہے جس کے تحت پولیس اسے لاہور منتقل کررہی ہے۔ رستے میں ناسازئ طبع کے باعث اسپتال منتقلی کے باوجود طبعیت میں بہتری و استحکام سے پہلے ہی اسے اسپتال سے بھی لے جایا گیا ہے۔ ملک پوری طرح فسطائیت کے نرغے میں ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 19, 2023
انہوں نے کہا کہ میرے زمان پارک کےباورچی،سوشل میڈیاکےہمارے ذمہ داراظہرمشوانی،وقاص اورمیرےسیکورٹی انچارج افتخارگھمن وغیرہ سب کو اغواء کیا گیا اور ”سافٹ ویئر آپ ڈیٹ“ کی کوششوں کے تحت انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ علی امین کو ایک جعلی مقدمے میں ضمانت ملی تو ایک اور پرچہ نکل آیا۔اور اب تو ایک اور مقدمہ بھی سامنے آچکا ہے جس کے تحت پولیس اسے لاہور منتقل کررہی ہے۔
sham FIRs are registered. As bail in one FIR is granted, another FIR pops up. I have over 145 FIRs against me. Its a circus of FIRs. My Bani Gala caretaker, my Zaman Park cook, our social media's Mashwani, Waqas & my security incharge Ghumman - all abducted & tortured to try &
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 19, 2023