قصور (نمائندہ نوائے وقت) مہنگائی اور بیروزگاری کے ستائے عوام پر پٹرول اور ڈیزل بم گرانا کسی قیامت سے کم نہیں ہے۔ پاکستان کے عوام پہلے ہی فاقوں کی وجہ سے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ کٹ پتلی حکومت کو ہوش کے ناخن لینے کی اشد ضرورت ہے۔ مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ایک اخباری سروے سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 177 و سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قصور محمد سلیم مہر ایڈووکیٹ‘ چیئر مین آل پاکستان ٹرانسپورٹ مالکان ایسوسی ایشن الحاج محمد اکرم ذکی‘ چیئرمین بھٹہ ایسوسی ایشن قصور حاجی محمد شریف مہر نے کہا ہے کہ گورنمنٹ نے پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لٹر اضافہ کیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔