ملکی مفادات کا تحفظ پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے :منیر قمر واہگہ  

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پیپلز پارٹی کے ڈویژن نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ ، سٹی صدر سید ندیم عباس کاظمی اور سینئر نائب صدر خالق عزیز ورک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی قیادت میں پاکستان میں عوامی مسائل کے حل کیلئے جدو جہد جاری ہے اور پاکستان کو ہم ایک عظیم ملک بنا کر دم لیں گے ملکی مفادات کا تحفظ پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح ہے اور پارٹی قیادت ملک کی بہتری کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہے پاکستان معدنیات اور قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے اور ان وسائل سے فائدہ اٹھا کر موجودہ معاشی بحران سے نکالنے کیلئے بھٹو شہید کے خود انحصاری کے ویژن کو اپنانا ہو گا بھٹو خاندان نے ہمیشہ ملک اور عوام کیلئے قربانیاں دیں اب بھی پارٹی قیادت کا ملکی ترقی کیلئے سرگرم عمل ہے ۔

ای پیپر دی نیشن