نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) سی او ہیلتھ ڈسٹرکٹ ڈاکٹر معیز کی ہدایت پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے نواحی گاؤں چک چوہدری میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تین کلینکس نواز کلینک، ہیلتھ کیئر اینڈ میٹرنٹی ہوم اور عمران کلینک کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سیل کر دیا ہے۔ مزید کارروائی کیلئے اعلی افسران کو رپورٹ بھیج دی ہے۔