نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) لیگی راہنماؤں کی محنت سے مقدمہ قتل کے فریقین کی صلح ۔ نواحی گاؤں منگوکی ورکاں میں ڈوگر گروپ اور ورک گروپ کے درمیان کراس فائرنگ کے دوران نوجوان ذیشان جاں بحق ہو گیا مقدمہ ابوبکر مشتاق ورک اور مدثر غوث وغیرہ کے خلاف درج ہوا۔ اس دشمنی میں مزید کوئی جانی نقصان سے قبل مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے، و دیگر کی کوششوں سے مدعی مقدمہ عبدالخالق گجر نے اللہ کی رضا کی خاطر ملزمان کو معاف کر دیا۔ دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر صلح کر لی۔