مسلم لیگ ن کی حکومت ہی عوام کو صحیح ریلیف دے سکتی ہے:عمر فاروق ڈار

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )انسپیکشن ممبر وزیراعلی پنجاب وایم پی اے عمر فاروق ڈار، ودیگر نے کہا ہے کہ مریم نواز کا مشن عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔روٹی کی قیمت میں کمی غریب دوست وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا تاریخی فیصلہ ہے۔مسلم لیگ ن کی حکومت ہی عوام کو صحیح ریلیف دے سکتی ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کیلئے مزید ریلیف 20کلو آٹے کی قیمت میں 500روپے کمی کا اعلان بھی کردیا۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی پہلی ترجیح زیرو کرپشن ہے،وہ کرپشن کے سختی سے خلاف ہیں۔ پنجاب میں خواتین کا تحفظ وزیراعلی کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔ پنجاب میں ترقی اور خوشحالی کا دور دوبارہ شروع ہورہا ہے۔میاں نوازشریف انکی تمام انتظامی معاملات میں مکمل رہنمائی کررہے ہیں۔ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کی راہ میں جو بھی رکاوٹ بنے گا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے۔قومی اداروں پر حملہ آوروں کو ہر صورت سزا ہونی چاہیے تاکہ آئندہ کسی کو ملکی سا  لمیت پر حملہ آور ہونے کی جرات نہ ہو۔

ای پیپر دی نیشن