لاہور(سپورٹس رپورٹر)اولمپئین ارشد ندیم نے جنوبی افریقہ کے شہر پوسچر ٹروم میں ٹریننگ کا آغاز کردیا۔پہلے مرحلے میں ارشد ندیم فزیکل فٹنس ٹریننگ میں مصروف ہیں۔ارشد ندیم آئندہ ہفتے سے تھرو کا آغاز کرینگے۔ارشد ندیم گزشتہ ہفتے پانچ ہفتوں کی ٹریننگ کیلئے جنوبی افریقہ گئے۔انہوںنے کہا کہ کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ بڑی شاندار جاری ہے۔فزیکل ٹریننگ کی وجہ سے پہلے سے بہتر محسوس کررہا ہوں۔کوچز کے پلان کے مطابق جلد تھرو کا بھی آغاز کرونگا۔پیرس اولمپکس میرا ہدف ہے جلد ردھم میں واپس آجائوں گا۔