چیف منسٹر پنجاب بیس بال لیگ کے افتتاحی تقریب‘وزیر تعلیم مہمان خصوصی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام چیف منسٹر پنجاب بیس بال لیگ کے افتتاحی تقریب کا شاندار انعقاد، ایف سی کالج بیس بال گراؤنڈ میں منعقد ہوا افتتاحی تقریب میں معزز مہمانوں اور کھیلوں کے شائقین نے کھیل کے جذبے کو منانے کیلئے لیگ کو خوش آئین قرار دیا۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی اور کھیلوں بالخصوص بیس بال کیساتھ اپنے شوق کا اظہار کیا۔انہوں نے پنجاب کے ہر ڈویژن میں 10 بیس بال گراؤنڈز قائم کرکے اس کھیل کی ترقی کو فروغ دینے کا عہد کیا۔ پاکستان فیڈریشن بیس بال کے جنرل سیکرٹری سید فخر علی شاہ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر معظم خان کلیئر نے وزیر رانا سکندر حیات کا پرتپاک استقبال کیا اور خطے میں بیس بال اور کھیلوں کی ترقی کیلئے ان کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب بیس بال لیگ نے چار روزہ سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، لاہور لائنز، ملتان مستنگز اور فیصل آباد فالکنز کی ٹیمیں شامل ہیں، جن میں مرد اور خواتین دونوں ٹیمز جیت کیلئے کوشاں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...