کابل(بی این اے )افغان صوبہ فراہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس صوبے کے ضلع بالابلوک میں 10 ملین افغانی کی لاگت سے الاقصیٰ کے نام ایک مسجد کی تعمیر شروع ہو گئی ہے۔مذکورہ صوبے کے محکمہ حج و اوقاف کے سربراہ مفتی غلام ربانی نے بتایا کہ ضلع بالا بلوک کے علاقے گنسک میں لوگوں نے الاقصیٰ کے نام سے 2.5 ایکڑ اراضی پر 10 ملین افغانی کی لاگت سے ایک مسجد کی تعمیر کا کام شروع کیا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ مسجد میں بیک وقت تقریباً 2000 نمازیوں کی نماز پڑھنے کی گنجائش ہوگی۔
فراہ میں 10 ملین لاگت سے الاقصیٰ مسجد کی تعمیر شروع
Apr 19, 2024