لاہور(نامہ نگار) گندے نالے سے خاتون کی تشدد زدہ نعش ملی ہے۔ شادباغ کے علاقے میں گندے نا لے سے خاتون سحر کی تشدد زدہ نعش ملی ہے۔پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ۔پولیس کے مطابق خاتون کو اغوا کے بعد قتل کر کے نعش یہاں پھینکی گئی ہے۔مقتولہ خاتون کی شناخت سحر کے نام سے ہوئی ہے۔خاتون کچھ دن پہلے سسرالیوں سے ناراض ہوکر اپنے میکے آگئی تھی۔گزشتہ روز اس کے سسرالی رشتے دار اس کے گھر آئے اور اسے مناکر کر اپنے ساتھ لے گئے جس کے بعد اس کی نعش مل گئی ہے۔مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے،جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کا واقعہ کا نوٹس لیتے ہو ئے ایس پی سٹی آپریشن ونگ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی سے معاملے کے بارے میں رپوٹ طلب کر لی ہے۔ایس پی قاضی علی نے کہا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد لینے کی ہدایت کی ہیں۔خاتون کا جیٹھ اور دیگر سسرالی رشتے دار رات کو منا کر خاتون کو سسرال سے لے کرگئے۔ڈی آئی جی آپریشنز کا ملزمان کوجلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
گندے نالے سے خاتون کی تشدد زدہ نعش برآمد‘سسرال میں قتل کا شبہ
Apr 19, 2024