ریکارڈ گم کرنے پر 2کلرکوں کی  ایک ایک سال سروس ضبط

Apr 19, 2024

لاہور(خبرنگار)کیسوں کا ریکارڈ گم کرنے پر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے دو کلرکوں صفدر علی شاہ اور کاشف کیخلاف پیڈا ایکٹ کے کارروائی کرتے ہوئے ایک ایک سال سروس ضبط کرنے کی سزا سنادی،سید فرہاد علی شاہ نے کہا کہ محکمے سے کالی بھیڑوں کا صفایا کیا جائیگا،نااہلی کا ثبوت دینے والے ملازمین کی محکمہ میں ضرورت نہیں ہے۔

مزیدخبریں