ہائیکورٹ : بورڈ آف ریونیو کیس‘مزید دستاویزات کو پٹیشن کاحصہ بنانے کی سماعت ملتوی 

Apr 19, 2024

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے بورڈ آف ریونیو کی جانب سے بجٹ، مراعات اور ادارہ جاتی معلومات کی عدم فراہمی کیخلاف کیس میں مزید دستاویزات کو پٹیشن کاحصہ بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ ہمیشہ مفاد عامہ کی درخواست لاتے ہیں جس کیلئے کچھ محنت تو کرنی پڑیگی۔

مزیدخبریں