حساس پولنگ سٹیشن پر کیمروں  کی تنصیب کی جائے گی

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس کا ضمنی انتخابات 2024ء کے حوالے سے ٹرینگ سیشن کا انعقا د کیا گیا۔ٹریننگ میں الیکشن ایپ کے حوالہ سے انچارج ایپس روم محمد عمران نے تمام افسران و اہلکاران کو بریفنگ دی۔ایس پی ماڈل ٹاؤن احمد زنیر چیمہ نے کہا کہ دوران ٹریننگ الیکشن ڈیوٹی اور پولنگ سٹیشن کے سکیورٹی انتظامات بارے آگاہ کیا گیاہے۔ضمنی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا۔حساس پولنگ سٹیشن پر کیمروں کی تنصیب کی جائیگی۔الیکشن کے دوران اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔غیر قانونی اسلحہ اور اسکی نمائش پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنا اولین ذمہ داری ہے۔

ای پیپر دی نیشن