3ماہ میں پولیس کی ویلفیئر پر 81 کروڑ 48 لاکھ روپے سے زائدخرچ

لاہور(نامہ نگار)ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سال 2024ء کے ابتدائی 3 ماہ میں 81 کروڑ 48 لاکھ روپے سے زائد رقم فورس کی ویلفیئر پر خرچ کی گئی ہے اور ویلفیئر برانچ نے تمام کیٹیگریز میں ہزاروں اہلکاروں کو فنانشل ریلیف فراہم کیا ہے۔ پولیس ملازمین کے بچوں کو تعلیمی سکالرشپس کی مد میں 33 کروڑ 83 لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد رقم جاری کی گئی، علاج معالجے کی سہولیات میں معاونت کیلئے 9 کروڑ 58 لاکھ 83 ہزار روپے جاری کئے گئے، پولیس ملازمین کی بیٹیوں کو ویڈنگ گفٹ کی صورت میں 19 کروڑ 40 لاکھ 35 ہزار روپے دئیے گئے، پولیس فورس کو ضروری مالی امداد کی مد میں 91 لاکھ 60 ہزار روپے دئیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...