لاہور بورڈ کو 21 نجی اداروں کے پورٹلز اوپن کرکے طلبا کے داخلے بھیجنے کی اجازت 

لاہور(خبرنگار)لاہور بورڈ سے منسلک ہونے کیلئے درخواست گزار ہائی و ہائیر سیکنڈری سکولز و کالجز کا جائزہ لینے کیلئے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا و چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ کمشنر لاہور نے بورڈ انتظامیہ کا درخواست گزار اداروں کے وزٹس، ریل ٹائم ویڈیوز اور کاغذات کا بھی جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے سکروٹنی کے بعد لاہور بورڈ کو 21 نجی اداروں کے پورٹلز اوپن کرکے طلبا کے داخلے بھیجنے کی اجازت دیدی۔ رجسٹریشن بھیجنے والے کسی امیدوار طالب علم یا طالبہ کا تدریسی سال ضائع نہیں ہونا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن